گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پنجاب چیئریٹی کمیشن کا اجلاس پی سی سی کے تحت غیر رجسٹرد فلاحی تنظیموں کے خلاف ایکشن فلاحی تنظیموں کا کام معاشرے کے پست اور کمتر طبقے کے حالات کی بہتری کے لیے انکی مالی امداد اور ذہنی نشوونما کرنا ہے. اِس وقت پورے ملک میں ایسی فلاحی تنظیمیں سرگرمِ عمل ہیں. پنجاب میں ایسی فلاحی تنظمیوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ہوم) کی سرپرستی میں پنجاب چیئریٹی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا. جس میں صوبہ پنجاب میں کام کرنے والی تمام تنظیموں کو جو کہ 31 اگست 2021ء کے بعد پی-سی-سی کے تحت رجسٹرڈ نہیں تھیں ان سب کو معطل کردیا گیاہے اور ان کو فنڈز اکھٹا کرنے کی اجازت بھی نہیں ہے. تاہم معطلی کے عرصے میں انہیں 3 ماہ کی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ پی سی سی کے ایکٹ 2018ء کے تحت رجسٹریشن کروائیں بصورت دیگر انکی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی ۔اس فیصلہ کی روشنی میں ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ دانش افضال نے ضلع بھر کی 53 فلاحی تنظیموں کو نوٹسز کے ذریعے تنبیہ کی ہے کہ وہ رجسٹریشن یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
چیئریٹی کمیشن کا اجلاس، غیر رجسٹرد فلاحی تنظیموں کو معطل کردیا گیا
Oct 31, 2021