کوئٹہ(اے پی پی) چیف سیکرٹری بلوچستان مطہرنیازرانا کی زیر صدارت کوئٹہ شہر میں صفائی کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ احمد رضا، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات نصیر خان مندوخیل، کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمن بلوچ، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میونسپل کارپوریشن سیدال خان لونی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں کوئٹہ شہر میں صفائی کی موجودہ صورتحال، کیو ایم سی کی کارکردگی اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر جمع ہونے والے کوڑا کرکٹ کے لیے کچلاک کے قریب پانچ سو ایکڑ زمین فوری طور پر الاٹ کیا جائے گا اور شہر کے وسطی اور مضافاتی ایریا میں کسی بھی جگہ کوڑا کرکٹ ڈمپ نہ کیا جائے۔