رابطہ مہم شروع متحارب گروپ سیاسی جوڑ توڑ میں مصروف

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکسلابارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات اگرچہ 12جنوری 2022؁ء کومنعقدہورہے ہیں،تاہم گزشتہ سالوںکے مقابلہ میںامسال آمدہ الیکشن کے حوالے سے قبل ازوقت ہی انتخابی اورسیاسی سرگرمیوںاورمقابلہ بازی کے حوالے سے گہماگہمی کاآغازکردیاگیاہے،ٹیکسلابارکی معروف شخصیت اورسابق صدر ٹیکسلا بار سردار اعجاز احمد خان ایڈوکیٹ،جوکہ چندسال قبل ٹیکسلابارکے صدرکے عہدے پرفائزرہ چکے ہیں،اپنی بھاری بھرکم شخصیت اوربھرپوررابطوںکی بنیادپر2022؁ء کے الیکشن کیلیئے صدارتی مقابلہ بازی کی خاطرٹیکسلابارکے انتخابی دنگل میںاترچکے ہیں،اورانہوںنے صدارتی الیکشن لڑنے کی خاطراپنی انتخابی مہم کاڈور،ٹوڈور،اجتماعی وانفرادی رابطوںکابھی بڑی مضبوط بنیادوںسے آغاز کر دیاہے،اطلاعات کے مطابق صدارتی امیدوار سرداراعجازاحمدخان کوجنہیںپاکستان کے نامور استادوکیل سردارمحمداسحاق خان مرحوم کی خصوصی شفقت اورشاگردی کامنفرداعزازبھی حاصل ہے ، اس حوالے سے وکالت کے شعبہ سے شوق اوردلچسپی رکھنے والے وکلاء میںسرداراعجازاحمدخان ایڈوکیٹ غیرمعمولی مقبولیت کی حامل شخصیت ہیں،تاہم سردار اعجاز احمدخان کے بطورصدارتی امیدوارمیدان میںآنے کے بعداورانکی موثرانتخابی مہم کوروکنے کیلیئے ٹیکسلا بارمیںوکلاء برادری کے مشہور’ ’پروفیشنل لائرز گر وپ‘‘کے سرپرستوںشیخ محمد یعقوب ایڈوکیٹ ، اورملک سجادحسین ایڈوکیٹ نے گروپ ممبران کی مشاورت سے معروف شخصیت میرناصربلال ایڈوکیٹ کوصدارتی عہدے پرمقابلہ کرنے کی خاطربطورامیدوارمیدان میں اتار دیا ہے،واضح رہے کہ میرناصربلال ایڈوکیٹ بھی ماضی میںٹیکسلابارکے صدر،رہ چکے ہیں،میرناصربلال کے میدان میںآتے ہی ٹیکسلابارکی صدارت کے حصول کیلیئے سرداراعجازاحمدخان ایڈوکیٹ اور میر ناصربلال ایڈوکیٹ کے مابین وکلاء کے مختلف گروپو ںمیںسنجیدہ صلاح مشورے کا آغاز ہو چکا ہے ،اورماہ نومبراوردسمبرکے دوران متذکرہ بالا دونو ںامیدواروںکے حامیوںکی طرف سے الگ الگ سیاسی قوت کامظاہرہ کرنے کاعمل خوب زورپکڑلے گا،اوراب تک کی موجودہ صورتحال اس بات کااشارہ دے رہی ہے،کہ ماضی میںٹیکسلابارکی صدارتی الیکشن کے مقابلے میں2022؁ء کاصدارتی الیکشن پنجاب بھرکی تمام بارزکے الیکشن میںخصوصی توجہ کاحامل رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن