اٹک(نامہ نگار)آئیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون، متعدد افراد کے خلاف مقدمات بھاری جرمانے۔شاطر بجلی چور کی اپنی جان بچانے کیلئے بیان حلفی دے کرجان چھڑانے کی ناکام کوشش۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او واپڈا عبدالوہاب داوڑ نے تھانہ باہتر اٹک میں ایک درخواست دی کہ محمد لقمان لائن مین اور محمد ظہیراسسٹنٹ لائن مین نے انہیں اطلاع دی کہ سید شبر عباس شاہ ولد سید نظر عباس شاہ، حارث خان ولد میر زمان،مجدد نواز ولد تاشفین نواز خان اور سردار ربنواز خان ولد سردار اکرم خان ساکنائے باہتر اٹک کے گھروں کی بجلی کے میٹرز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا شبہ ہے جس پر میٹر اتروا کر اٹک سرکل ایم اینڈ ٹی کو چیک کرنے کے لیے بجھوائے گئے جہاں سے میٹر ٹیمپرنگ ثابت ہو گئی ہے۔ جبکہ بجلی چوری میں ملوث پائے گئے سید شبر عباس نے بیان حلفی دیا ہے کہ میٹر کے ساتھ چھیڑ خوانی ہم نے نہیں بلکہ عدنان انجم ولد وارث خان نے کی ہے۔جس پر تھانہ باہتر اٹک کے ASI محمد سجاد نے پانچوں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 134/21 زیر دفعہ462j ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ایس ڈی او واپڈا عبد لوہاب داوڑ سے مقدمہ مذکورہ کے بابت بات کی گئی تو انہوں نے کہا بجلی مہنگی ہونے کے بعد بجلی چوری میں اضافہ ہو گیا ہے۔پہلے کی نسبت مقدمات بھی زیادہ درج کروا رہے ہیں تاہم لوگ پھر بھی باز نہیں آ رہے۔واپڈا کی جانب سے کسی بجلی چور کیلئے کوئی رعائیت نہیں۔
اٹک، بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاون، بھاری جرمانے
Oct 31, 2021