اپوزیشن جماعتیں موجودہ حالات میں بھی سیاسی دکانداری چمکا رہی ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ قومی مفادات سے متصادم ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو نازک موقع پر منفی سیاست زیب نہیں دیتی۔ یہ وقت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کا ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، سب سے پہلے ہم سب کے لئے پاکستان کا مفاد مقدم ہے اور یہ مقدم رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن جماعتیں موجودہ حالات میں بھی سیاسی دکانداری چمکا رہی ہیں۔ جلسے وجلوسوں سے ملک کو آگے نہیں لے جایا سکتا۔ موجودہ حالات میں انتشار کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے، اپوزیشن جماعتوں کا  منفی رویہ قومی مفادات سے متصادم ہے۔

ای پیپر دی نیشن