آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2021 میں آج انڈیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ کرکٹ کے شائقین ایک دلچسپ میچ کی توقع کر رھے ہیں۔ کانٹے کے اس میچ میں ھارنے والی ٹیم مقابلے سے باھر ھو جائے گی۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 گروپ 2 مرحلے کا یہ ایک اہم میچ ہے۔سیمی فائنل میں جانے کیلئے آج کے میچ میں جیت ضروری ہے۔دبئی کے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ شام 7 بجے شروع ہوگیا۔
انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کانٹے دار میچ کے بارے میں سابق بھارتی تیز گیند باز ظہیر خان کا خیال ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں آج بھارت کے لیے نیوزی لینڈ کے خلاف مقابلہ پاکستان کی ترقی کو دیکھتے ہوئے جیتنا ضروری ہوگا۔ بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا اور یہ پہلا موقع ہے جب بھارت ورلڈ کپ کے کسی میچ میں پاکستان سے کوئی میچ ہارا ہے۔
میچ سے متعلق کیوی فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی طرح بولنگ کرکے بھارتی اوپنر روہت شرما کی وکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ٹرینٹ بولٹ نے مزید کہا کہ شاہین نے جس طرح سے بولنگ کی وہ تعریف کے قابل ہے، پاکستان کی طرح ہمارا حدف بھی بھارت کے ٹاپ آرڈر کی جلد وکٹیں لینا ہے.
ظہیر خان دوسری اننگز میں باؤلنگ کے دوران کیویز کے انداز سے بہت متاثر ہوئے کیونکہ انہوں نے باقاعدہ وکٹوں کے ساتھ پاکستانی بیٹنگ آرڈر کو نقصان پہنچایا۔ یہ جاننا ضروری ہے کہ کاغذ پر ہندوستانی ٹیم مضبوط نظر آنے کے باوجود نیوزی لینڈ ہندوستان سے زیادہ پراعتماد ٹیم ہوگی۔
پاکستان قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ اتوار تک بھارت کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوجائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اس ایڈیشن میں پاکستان کو کبھی کم نہ سمجھیں، وہ ایک مضبوط قوت ہے۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں نیوزی لینڈ ٹاس جیت گیا تو بھارت مشکل میں آ جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ہاتھوں بھارت رسوا ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے، مجھے بھارت ٹورنامنٹ سے باہر ہوتا نظر آ رہا ہے۔
Tournament heavyweights India and New Zealand hunt for their first victory.
— ICC (@ICC) October 31, 2021
Who wins tonight?#INDvNZ #T20WorldCuphttps://t.co/cHNLxtiTb4
مجموعی طور پر، ہندوستان نے 50 اوور کے ورلڈ کپ میں آٹھ بار نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا ہے، اور ان میں سے صرف تین مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے آخری بار 2003 میں ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی، اور اسی ٹیم کے خلاف اپنے آخری چار ورلڈ کپ مقابلوں میں سے تین ہارے ہیں۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آج ہندوستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
نیوزی لینڈ کا ریکارڈ ہے کہ وہ 2016 سے بھارت سے کوئی ٹی ٹوئنٹی نہیں ہارا۔ دونوں ٹیموں کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم نے انڈیا، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست دے کر مسلسل تیسری فتح اپنے نام کرلی ہے۔
????️ "They are one of the top two sides when it comes to playing consistent cricket."
— ICC (@ICC) October 31, 2021
India are wary of the threat posed by New Zealand ahead of the blockbuster clash between the two sides ???????? #T20WorldCup https://t.co/08gZwxPnM8