ٹی20 ورلڈ کپ: 111 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 75 رنز بنا لیے

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 111 رنز کا آسان ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ہدف کے تعاقب میں اوپنرز نے نیوزی لینڈ کو 24 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن پھر مارٹن گپٹل بمراہ کی سلو گیند کو سمجھ نہ سکے اور 20 رنز بنانے کے بعد کیچ ہو گئے۔ڈیرل مچل کا ساتھ دینے کپتان کین ولیمسن آئے اور دونوں سنھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرا چکے ہیں۔نیوزی لینڈ نے اب تک8 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 69رنز بنائے ہیں۔اس سے قبل دبئی میں کھیلے جا رہے سپر12 راؤنڈ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن