اراضی قبضہ کیس‘ دوست مزاری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ

لاہور (خبر نگار) سابق سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا ہے۔ محکمہ انٹی کرپشن پنجاب نے دوست محمد مزاری کو طلبی کے دو نوٹسز جاری کئے مگر وہ انکوائری آفیسر کے سامنے پیش نہ ہوئے جس کے بعد انٹی کرپشن پنجاب نے سابق سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کو گرفتار کر لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر روجھان کی رپورٹ کے مطابق سابق سپیکر دوست مزاری نے2019ء میں تقریبا 40 ہزار ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضہ کرلیا، جسے واگزار کروایا گیا مگر سابق سپیکر پنجاب اسمبلی نے اسلحہ کے زور پر الطاف حسین پٹواری پر موضع سوری میں حملہ کر کے تمام سرکاری دستاویزات عکس مساوی، شجرہ پارچہ، ریکارڈ جمع بندی، روزنامچہ واقعاتی‘ چھین لیا اور اس کے بعد تاحال تمام دستاویزات اپنے قبضے میں رکھے ہوئے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...