لانگ مارچ : دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک سے کانسٹیبل جاں بحق‘وزیراعلیٰ کا 20 لاکھ  امداد کا اعلان

لاہور‘ شیخوپورہ/ مرید کے (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) تھانہ خانقاہ ڈوگراں میں تعینات پولیس کانسٹیبل ڈرائیور لانگ مارچ میںڈیوٹی کے دوران ہارٹ اٹیک کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا‘ بتایا گیا ہے لیاقت علی لانگ مارچ میں ڈیوٹی کیلئے مرید کے آیا ہوا تھا‘ لیاقت علی تین بیٹوں اور ایک بیٹی کا باپ بتایا گیا ہے۔ لاہور سے نامہ نگار کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے ڈی پی او شیخوپورہ کو شہید کی فیملی کی مکمل دیکھ بھال کی ہدایت کرتے ہوئے کہا انہیں زندگی کے کسی موقع پر تنہا نہ چھوڑا جائے۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پولیس ڈرائیور کانسٹیبل لیاقت علی کے دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور لواحقین کیلئے 20 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ پنجاب حکومت فیملی کی مکمل دیکھ بھال کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...