رائے وانڈ ، مانگا روڈ پر ٹیکسٹائل ملز میں سلنڈر دھماکہ ،2 مزدور جاں بحق 

لاہور‘ رائے ونڈ (نامہ نگار‘ نمائندہ نوائے وقت) رائے ونڈ مانگا روڈ پر بائی پاس کے قریب شفیق  ٹیکسٹائل ملز میں ویلڈنگ کے دوران گیس سلنڈر دھماکہ سے پھٹ گیا جس سے دو مزدور جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس‘ ریسکیو سمیت دیگر ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حافظ اعجاز سکنہ ساہیوال‘ عاشق حسین سکنہ جہلم کے نام سے ہوئی ہے۔ سلنڈر پھٹنے کے زوردار دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔  پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے دونوں نعشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ واقعہ پر قانونی کارروائی جاری ہے۔ متوفین کے ورثاء کی طرف سے جو بھی درخواست موصول ہو گی‘ اس کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...