علاقہ بھر کے کالجز سے ہمارا رزلٹ بہتر ہوتا ہے، راجہ طاہر سلطان 


 فتح جنگ (نامہ نگار) تعلیم کیساتھ بچوں کی جسمانی صلاحیت اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کررہے ہیںالحمد للہ علاقہ بھر کے کالجز سے ہمارا رزلٹ بہتر ہوتا ہے والدین نے اپنے بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کیلئے پنجاب گروپ آف کالجز کا انتخاب کیاہم انکے شکر گزار ہیں ہم طلباء و طالبات کوای لرننگ کی سہولت بھی فراہم کرتے ہیںٹیچر سٹوڈنٹس والدین ایپ کے ذریعے رابطہ میں رہتے ہیںاور پورٹل کے ذریعے وہ جب بھی چاہیں بچے کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ الحمدللہ ہمارا رزلٹ علاقہ بھر کے کالجز سے بہتر ہوتا ہے ان خیالات کااظہارپنجاب گروپ آف کالجزفتح جنگ کے ڈائریکٹر راجہ طاہر سلطان نے انٹر میڈیٹ امتحان 2022ء فارغ التحصیل طلباء و طالبات میںاسناد ،انعامات کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈمن آفیسر کالج محمد رفیق ملک بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ والدین کواپنے بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کے لئے پنجاب گروپ آف کالجز کا انتخاب کیا ہم انکے شکر گزار ہیںاوراپنی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے بھر پور محنت کی انہوں نے کہاکہ کرونا کے دوران تو تمام بچوں کو پاس قرار دے دیا گیا تھا پچھلے سالوں کی طرح امسال بھی ہمارے سٹوڈنٹس سب سے آگے رہے ہیں لیکن اللہ کے فضل سے میڈیکل و انجینئر نگ میں ہمارے طلباء و طالبات سو فیصد نمبرجبکہ آئی کام میں پچھتر فیصدلیکر کامیاب ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن