چکری (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کے معاون خصوصی ملک نعیم آف چک امرال نے کہاہے کہ امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں لانگ مارچ کے آغاز پر ہی لاکھوں لوگوں کا اجتماع دیکھ کر امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے جوں جوں یہ قافلہ اپنی منزل کی جانب بڑھے گا لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارئے گا یہ لانگ مارچ پرامن اور اآئین وقانون کے دائرے میں رہ کر جاری رکھا جائے گا راولپنڈی پہنچنے پرسابق وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان اور ان کی ٹیم کے ہمراہ ہزاروں کارکنان اپنے ہردلعزیز قائد عمران خان کا والہانہ استقبال کریں گے اوران کے کاروان کا حصہ بنیں گے حکومت جب تک عام انتخابات کا اعلان نہیں کرتی یہ مارچ جاری رہے گا کیونکہ ملک میں سیاسی ومعاشی استحکام کے لئے فوری اور منصفانہ انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہیں اس لئے ضروری ہوگیا کہ عام انتخابات کا اعلان کیا جائے تاکہ قوم اپنے منتخب نمائندے چن کر انھیں ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کی ذمہ داری سونپ سکیں نئے انتخابات کا اعلان جتنا تاخیر سے ہوگا۔