شاعر و مصنف ابرار شاکر کے شعری مجموعے"نقوشِ ہستی" کی تقریبِ رونمائی 


  پنڈی گھیب(نامہ نگار)گلوبل ایجوکیشنل موومنٹ پنڈی گھیب کے زیر اہتمام معروف شاعر و مصنف ابرار شاکر(صدارتی ایوارڈ یافتہ) کے شعری مجموعے"نقوشِ ہستی" کی تقریبِ رونمائی کی مناسبت سے علمی شخصیات پر مشتمل ایک باذوق اور پْروقار محفل کا اہتمام کیا گیا،تقریب کی صدارت معروف عالمِ دین پروفیسر بشیر احمد رضوی نے کی جبکہ پروفیسر عبد الرحمن عبد اور ہیڈ ماسٹر صفی حیدر مہمانان خصوصی تھے،تقریب میں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن سے منسلک نمایاں شخصیات قاضی نورالحسن،قاضی امجد قریشی احمدال،شاہد لطیف،قاضی محمد امجد اخلاص،محمد قیوم بھٹی،قاضی مظہر حسین،عرفان غوث،طارق شاہ،حافظ محمد رضوان،آصف محمود،عادل ہاشمی،ہیڈ ماسٹر طاہر الطاف،ہیڈ ماسٹر غلام صابر،پرنسپل ڈگری کالج نوید اللہ عارف سمیت کثیر تعداد میں ماہرین تعلیم اور اہل ادب نے شرکت کی،مقررین نے "نقوشِ ہستی" کے حوالے سے تبصرے پیش کیئے اور ابرار شاکر کے شعری اسلوب پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اْنکی تعلیمی  خدمات پر بھی شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن