فتح جنگ ( نامہ نگار) پیپلزپارٹی کے رہنماء سابق امیدوار قومی اسمبلی سردار ذوالفقار حیات خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملکی اداروں کو اپنے وقتی مفاد کیلئے سیاست میں نہ گھسیٹا جائے پر امن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں انتشار اور بد امنی پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں ہونی چاہئے نہ ہی دی جا سکتی ہے انھوںنے کہا کہ فو ج اور دیگر ملکی سلامتی کے ادارے دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور اور حب الوطنی میں اپنا مقام رکھتے ہیں انکو سیاست سے دور رکھا جائے ملکی سلامتی تحفظ اور سالمیت کیلئے ہر ادارے کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہو گا سیاسی جماعتوں کو اپنے معا ملا ت پارلیمنٹ میں حل کرنا ہونگے موجودہ حالات میں ملک کسی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہو سکتا تمام سیاسی جماعتیں ملک میں انارکی و انتشار پھیلانے کی بجا ئے ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے متحد ہو کر کام کریں ۔