مری(نامہ نگارخصوصی)عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ کوہسار کے مجوزہ ضلعی ہیڈ کواٹر پڑھنہ پر شدید تحفظات کااظہار کرتے اسے غیر موزوں اور غیر مناسب قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ کے وسیع ترعوامی مفاد کیلئے مری شہر یا جھیکا گلی ضلعی ہیڈ کواٹر بنایا جائے جس سے مری کے دور دراز علاقوں اور کوٹلی ستیاں کے عوام کو آسان اپروچ بھی میسر ہو گی۔ اس طرح تحصیل مری کے دور دراز علاقوں کے عوام نے ضلع کوہسار کے لئے پڑھنہ کو ضلعی ہیڈ کواٹر قرار دیے جانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا اسے عجلت کا فیصلہ قرار دیا جا رہاہے۔ مری کے اپر بلٹ کے عوام کے لئے پڑھنہ ایک دور دراز علاقہ تصور کیا جاتا ہے جبکہ اس ان علاقوں کو راولپنڈی نزدیک پڑتا ہے۔
اور اس عمل سے عوام کی مشکلات بڑھ جائیں گی عوام وزیر اعلی پنجاب چوھدری پرویز الہی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی او ر رکن صوبائی اسمبلی میجر (ر)لطاسب ستی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لوئر ٹوپہ کو ہی ضلعی ہیڈ کواٹر بنانے کا عوامی مطالبہ پورا کریں۔