حنیف نازش نے  عشق رسول ؐ کو دلوں میں بسانے کا کام خوب انجام دیا: مسعود چشتی


کامونکی(نمائندہ خصوصی) عشق رسول ؐ کو نعت گوئی کے ذریعے     دلوں میں بسانے والوں کا نام  زندہ رہتا ہے،معروف نعت گو شاعر الحاج محمد حنیف نازش قادری نے اِس کام کو عشق مصطفیؐمیں ڈوب کر بخوبی سرانجام دیا۔ان خیالات کا اظہار مسعود چشتی،ڈاکٹر ریاض مجید،پروفیسر طاہر صدیقی،شفقت علی،علامہ ثاقب علوی،قاری غلام زبیر نازش،پروفیسر فیض الرسول فیضان،ابو الحسن خاور،ارسلان احمد ارسل،محمد عمران تنہا،سید اعجاز حسین عاجز،حافظ ابوبکر تبسم،عبدالقدیر نظامی،محمد عاقب خان ودیگر نے گزشتہ روز ممتاز ماہر تعلیم محمد اسلام مغل کی سرپرستی میں معروف ادبی تنظیم چراغ ِسخن کے زیراہتمام معروف نعت گو الحاج محمد حنیف نازش قادری کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس و نعتیہ مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ الحاج محمد حنیف نازش قادری مداح رسولؐ تھے وہ بڑا پختہ کلام پڑھتے تھے اور ان کے کلام کا ہر حرف دل میں اتر جاتا تھاانہوں نے کہا کہ نعت  اورحمد پڑھنے کے پیچھے اگر اللہ اور اس کے رسول کی رضا ہوگی تو ایسے ثناء  خوان  کا نام عزت کے ساتھ زندہ رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن