دکھی انسانیت کی خدمت معاشرتی فریضہ سمجھ کر کرنی چاہئے :فاروق احمد 

Oct 31, 2022


جمبر(نامہ نگار) ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت مذہبی و معاشرتی فریضہ سمجھ کر کرنی چاہئے ۔ پاک ریڈ کریسنٹ ہسپتال اینڈکالج میں مستحق اور غریب مریضوں کو مفت ادویات کے ساتھ ضروری ٹیسٹ بھی فری کئے جارہے ہیں ۔ہسپتال اینڈ کالج میں ہر فکیلٹی اور ہر ڈسپلن کے پروفیسرز اور ڈاکٹر زاپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاک ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اینڈ ہسپتال کے چیئرمین ریٹائرڈ جسٹس فاروق احمد شیک نے پاک ریڈ کریسنٹ ہسپتال (دیناناتھ) کے چاروزہ ’’سپورٹس گالہ فیسٹول‘‘کی اختتامی تقریب کے بعد کالج میں تقریب تقسیم انعامات کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل مہمان خصوصی چیئرمین ریٹائرڈ جسٹس فاروق احمد شیخ کالج تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تو ان کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ پروفیسر خالد ربانی ، ڈاکٹر حارث، پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین ، پروفیسرڈاکٹر کشور ناہید ، پروفیسر ڈاکٹر خالد جاوید ، ڈاکٹر لطیف آفتاب ، پروفیسر ڈاکٹر نائیلہ ، محمد زاہد، نادرہ سراج کے علاوہ سینکڑوں طلبہ و طالبات بھی موجود تھے ۔

مزیدخبریں