جمبر (نامہ نگار) ڈرائیوروںکو چاہئے کہ شدید دھند میںفوگ لائیٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔ موٹر سائیکل سوار انتہائی بائیں جانب چلیں اور 2 سے زائد افراد سفر سے گریز کریں۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میںریسکیو 1122پر کال کریں ان خیالات کا اظہار ریسیکو1122 ایمرجنسی آپریشن آفیسرضلع قصور زاہد خان نے نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا بدلتے موسم اور دھند کے پیش نظر تمام ڈرائیورز اپنی گاڑیوں پر فوگ لائیٹس نصب کریںاور سیٹ بیلٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔
شدید دھند میںفوگ لائیٹس کا استعمال یقینی بنایا جائے: زاہد خان
Oct 31, 2022