پہلی کامیابی پر خوش بہتر انداز میں جیتنا چاہیے تھا:بابر اعظم

Oct 31, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پہلی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ آئندہ میچوں میں بھی عمدہ کھیل پیش کرنیکی کوشش کریں گے اس سے بھی بہتر اندازمیں کامیابی حاصل کرناچاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں ٹیم نے گیند اور بلے کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ میرے خیال میں لینتھ بہت اہم تھی اچھی لینتھ پر بائولنگ کی ضرورت تھی کیونکہ پچ پر باؤنس تھا۔ سب نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہمیں اس سے کہیں زیادہ بہتر طور پر ہدف حاصل کرنی چاہیے تھی۔ جیت ہمیشہ آپ کو اعتماد دیتی ہے ہم اچھی چیزوں کو اگلے گیم تک لے جا رہے ہیں۔قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے کہ ٹورنامنٹ میں جیت کے مومینٹم کو برقرار رکھیں۔پرتھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم تھا کہ پہلے میچز کے جو رزلٹ تھے اس سے بہتر ٹیم ہیں،دونوں میچز قریب جاکر ہارے تھے مگر فنش نہیں کرپا رہے تھے، جو میچز ہارے تھے ان میں بھی زیادہ حصہ ہم حاوی رہے۔ میں سو وکٹوں کا نہیں سوچ رہا، ابھی ورلڈ کپ پر فوکس ہے، اگر میرے ایک رن سے بھی ٹیم کو فائدہ ہو تو وہ زیادہ اہم ہے۔ ہمارے کنٹرول میں ہماری پرفارمنس ہے، امید ہے یہ وہ لمحہ تھا جس میں ہمارے لیے سب کچھ بدل سکے،کوشش کریں گیکہ ٹورنامنٹ میں اس مومینٹم کو برقرار  رکھیں۔کپتان بابر اعظم کے حوالے سے شاداب خان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ورلڈکلاس پلیئر ہے، مگر وہ انسان بھی ہے، غلطی ہوجاتی ہے، ورلڈ کلاس پلیئر کی فارم ایک شاٹ کی دوری پر ہوتی ہے، فکر کی بات نہیں۔ زمبابوے کیخلاف تین اوورز لگے کنڈیشن سمجھنے میں،کنڈیشنز کو سمجھنا اور فوری ایڈجسٹ ہونا بہت ضروری ہے۔

مزیدخبریں