میونخ (اے پی پی)جرمنی کے شہر میونخ کے ایئرپورٹ پر مسافر کے سوٹ کیس سے سفید مگر مچھ برآمد ہونے پر مسافر کر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فاکس نیوز کے مطابق سنگاپور سے جرمنی کے شہر میونخ کے ایئرپورٹ پر آنے والے شخص کے سامان سے سکیننگ کی گئی تو ایسی شبہیہ ابھری جیسے مگرمچھ دائرے کی شکل میں بیٹھا ہے،جب سوٹ کیس کو کھولا گیا تو اس میں سفید رنگ کا البینو مگرمچھ موجود تھا ۔
جس کے اوپر اتنی زیادہ سلوشن ٹیپس لپیٹی گئی تھی جس سے وہ حرکت تک نہیں کر سکتا تھا، صرف اس کے نتھنوں کو کھلا چھوڑا گیا تھا جبکہ منہ بھی باندھا گیا تھا۔ کسٹم حکام نے ٹیپس ہٹائیں تو مگرمچھ انتہائی بری حالت میں تھا تاہم اس کو جانوروں کے ماہرین کے حوالے کیا گیا اور کچھ ہی دیر میں اس کی حالت سنبھل گئی۔ سنگا پرو سے مگر مچھ لانے والے 42 ساللہ شخص کر گرفتار کر لیا گیا ہے جس کا تعلق امریکا سے بتایا گیا ہے۔آڈوبون نیچر انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ البینو دنیا میں مگرمچھوں کی نایاب ترین نسل ہے جو اپنی اجلی اور سفید رنگت کی وجہ سے مشہور ہے۔
جرمنی ایئرپورٹ/ مگرمچھ برآمد