ریاض (آئی این پی ) سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے لیے عمرہ ویزا 30 کے بجائے 90 دن کا ہے تاہم زائرین کو ویزے کی مدت ختم ہونے سے پہلے روانگی کو یقینی بنانا ہو گا۔ وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہوزارت کی جانب سے عمرہ ویزے کی مدت کو 30 دن سے بڑھا کر 90 دن تک کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ عمرہ ویزے پر بیرون ملک سے آنے والوں کو چاہیے کہ وہ مقامی قوانین کا خیال کرتے ہوئے عمرہ کی ادائیگی اور زیارت مسجد نبوی کے بعد ویزے کی مدت ختم ہونے سے قبل اپنے ملک لوٹ جائیں تاکہ قوانین شکنی کے مرتکب نہ ہوں۔
سعودیہَ عمرہ ویزے
عمرہ ویزے کی مدت تین ماہ، زائرین مدت ختم ہونے سے پہلے واپس جائیں:سعودی وزارت حج وعمرہ
Oct 31, 2022