میٹرک اور انٹر کی تبدیل6 کتا بوں کا نیاایڈیشن جاری 


ملتان (نیوز رپورٹر)میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی 6 کتابیں تبدیل، پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے کتابوں کا نیا ایڈیشن جاری کردیا ہے، آئندہ سال 2023 اور 2024 کا امتحان نئے ایڈیشن میں سے لیا جائے گا۔پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی چھ کتابیں تبدیل کرکے کتابوں کے نئے ایڈیشن جاری کردیئے،مذکورہ کتابوں میں نہم جماعت کی اسلامیات مکمل تبدیل کی گئی ہے،نہم اور گیارہویں جماعت کے ترجمہ قرآن کا نیا ایڈیشن جاری کیا گیا ہے، گیارہویں اور بارہویں کی پریکٹیکل جغرافیہ تبدیل کی گئی ہے، بارہویں جماعت کا مطالعہ پاکستان اور ہیومین جغرافیہ کی کتاب کو بھی تبدیل کیا گیا۔پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے کتابوں کی تبدیلی کے حوالے سے تمام تعلیمی بورڈز کو مراسلہ جاری کردیا، پی ٹی بی نے تعلیمی بورڈز کو ہدایت کی ہیں کہ آئندہ امتحانات کیلئے سوالیہ پیپرز نئے ایڈیشن میں سے ہونے چاہیئیں۔
ایڈیشن جاری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...