اورنج لائن میٹرو ٹرین کی سالگرہ‘ یومیہ ایک لاکھ 20 ہزار مسافر فائدہ اٹھا رہے

Oct 31, 2022


اسلام آباد (شِنہوا) لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کی سالگرہ منائی گئی۔ اس موقع پر شہریوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ روزانہ متعدد مرتبہ ٹرین میں سفر کرنے والی دو بچوں کی ماں مہک ماہانہ 35 ہزار روپے سفر پر خرچ کرتی تھی‘ میٹرو لائن کے آغاز کے بعد ان کا خرچہ 10 ہزار روپے رہ گیا۔ مہک  نے شِنہوا کو بتایا کہ ورکنگ وومن کی حیثیت سے انہیں شہر میں کافی سفر کرنا پڑتا ہے۔ اورنج لائن میٹروٹرین کی بدولت میں بروقت آفس پہنچ جاتی ہوں اور کام کے بعد اپنے بچوں کو جلدی لانے میں آسانی ہوگئی ہے۔ اورنج لائن چائنہ ریلوے گروپ کارپوریشن اور چائنہ نارتھ انڈسٹریز کارپوریشن کا مشترکہ منصوبہ ہے جو 25 اکتوبر 2020 کو پایہ تکمیل کو پہنچا۔ لاہور میٹرو اورنج لائن او اینڈ ایم پراجیکٹ کے جنرل منیجر لی چھن نے شِنہوا کو بتایا کہ اس منصوبے نے تعمیر اور فعال ہونے کے مراحل میں مقامی افراد کے لئے 90 ہزار سے زائد مواقع پیدا کئے ہیں۔ اورنج لائن پر وقت کی پابندی کی شرح 99.99 فیصد ہے۔ اورنج لائن سے یومیہ 1 لاکھ 20 ہزار افراد سفر کرتے ہیں۔ اس کے 26 سٹیشن ہیں۔
 اورنج لائن 

مزیدخبریں