اوپن مارکیٹ میں ڈی اے پی کھاد کی قیمتوںمیں زبردست کمی 

Oct 31, 2022


رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) اوپن مارکیٹ میں ڈی اے پی کھاد کی قیمتیں تیرہ ہزار950روپے سے کم ہو کر گیارہ ہزار روپے تک گر گئیں۔تفصیلات چند روز قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار اور ڈی اے پی کھاد بنانے والی فیکٹریوں اور درآمد کنندگان کے درمیان اسلام آباد میں ہونیوالے مذاکرات میں ڈی اے پی کھاد کی قیمتیں کم کرنے بارے اتفاق رائے ہوا تھا جس کے بعد توقع ظاہر کی جا رہی تھی کہ ڈی اے پی کھاد کی قیمتیں ایک ہزار روپے سے دو ہزار روپے تک کم ہونگی اور اسکا اعلان بھی رواں ہفتے متوقع ہے تاہم اس اعلان سے قبل ہی اوپن مارکیٹ میں ڈی اے پی کھاد کی قیمتوں میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اسکی قیمتوں میں رواں ہفتے مزید کمی متوقع ہے۔
 ڈی اے پی کھاد

مزیدخبریں