ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ‘ لاہور میں 144 نئے مریض


لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور سے 144، ملتان سے 34 جبکہ راولپنڈی سے 33 کیسز رپورٹ ہوئے۔ گوجرانوالہ سے 27، فیصل آباد سے 14 اور شیخوپورہ سے 12 کیسز رپورٹ ہوئے۔ گجرات سے 4 جبکہ وہاڑی، اٹک، قصور اور سیالکوٹ سے 3 تین کیسز رپورٹ ہوئے۔ سرگودھا، خانیوال اور اوکاڑہ 2 دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈینگی

ای پیپر دی نیشن