سائنسدانوں نے زمینی مقناطیسی میدان کی  رونگٹے کھڑے کر دینے والی آواز ریکارڈ کر لی

Oct 31, 2022


لاہور (نیٹ نیوز) زمین کے مقناطیسی میدان کے بارے میں یورپین سپیس ایجنسی نے 5 منٹ کی آڈیو فائل جاری کی ہے جس میں مقناطیسی میدان کی آواز ریکارڈ ہے۔ زمین کا مقناطیسی کرہ ہمارے سیارے کو خطرناک شمسی اور خلائی ذرات کی ریڈی ایشن سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ ڈنمارک کی ٹیکنیکل یونیورسٹی کے محققین نے یورپین سسپیس ایجنسی کے سیٹلائٹ ڈیٹا سے مقناطیسی میدان کے  سگنلز کو لیکر انہیں آواز میں تبدیل کیا۔
 5 منٹ کی اس آڈیو میں گہرے سانس لینے سمیت ایسی آوازیں سنائی دیتی ہیں جو ریڑھ کی ہڈی میں سنسناہٹ دوڑا دیتی ہیں۔ محققین نے بتایا کہ زمین کے مقناطیسی میدان کی آواز ڈرا دینے والی ہے جس سے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔
مقناطیسی آواز

مزیدخبریں