اقوام متحدہ  کی  ایتھوپیا میں خشک سالی سے متاثرہ بچوں کی مالی امداد کی اپیل


ویانا(اے پی پی)اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے عطیہ دہندگان سے ایتھوپیا میں تنازعات اور خشک سالی سے متاثرہ بچوں کو زندگی بچانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے فنڈز فراہم کرنیکی اپیل کی  ہے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ  نے   اپنی تازہ ترین ایتھوپیا کی انسانی ہمدردی کی صورتحال کی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس کے ہیومینٹیرین ایکشن فار چلڈرن(ایچ اے سی 2022)  کو فی الحال ایتھوپیا میں بچوں، نوعمروں، خواتین اور مردوں کی اہم انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 532.3 ملین امریکی ڈالر کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ  بنیادی طور پر شمالی ایتھوپیا میں بڑھتے ہوئے تنازعات، شدید خشک سالی، فصلوں میں ناکامی، صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال، اور ملک بھر میں بڑھتی ہوئی غذائی عدم تحفظ سمیت موسمی جھٹکوں کی وجہ سے ضروریات میں اضافہ ہوا ہے مزید برآں، شدید خشک سالی نے ایتھوپیا کے جنوب اور جنوب مشرقی حصوں کے 4خطوں میں تقریبا 17 ملین افراد کو متاثر کیا ہے۔دریں اثنا یونیسیف نے اپنے عطیہ دہندگان کی تعریف کی جنہوں نے پہلے ہی یونیسیف کے  چین، آسٹریلیا، کینیڈا، اور سینٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ کے لیے اہم مدد فراہم کی ہے۔
اقوام متحدہ اپیل

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...