لاہور(خصوصی نامہ نگار)چیئرمین تحریک دفاع اسلام و پاکستان علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا کہ کسی بھی تحریک کو کامیاب بنانے کےلئے طلبہ اور نوجوانوں کا کردار بڑی اہمےت کا حامل ہوتا ہے۔نوجوانوں کو عقیدہ ختم، حرمت رسول ﷺ، عقیدہ توحید کی سربلندی کےلئے کمر بستہ ہونے کی ضروت ہے ۔ لاہورکی عوام نے ڈھونگ مارچ کو مسترد کر دیا ہے جسکا مقصد انتشار پیدا کرنا ہے ۔ تحریک دفاع اسلام و پاکستان میں زندگی کے ہرشعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قرآن و سنہ اسلامک سینٹر یو ای ٹی سوسائٹی میںمیاں زاہد حسین، حافظ محمدنواز، حافظ حنیف،میاں محمدتوقیرحفیظ، عبد الرحمن کریمی، حافظ سجادسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔