فیروزوالہ:12 رکنی مسلح گروہ نے 5 گھروں سے ایک کروڑروپے،قیمتی سامان لوٹ لیا


فیروزوالہ( نامہ نگار) تھانہ صدر کے علاقے کالوکے اور چھاپہ مینارہ میں ڈاکوو¿ں کے 12 رکنی مسلح گروہ نے 5 گھروں کو لوٹ لیا اور وہاں سے تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کے زیورات کرنسی نوٹ سامان الیکٹرونکس موبائل فونز لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی اشیاءلوٹ کر اپنے ساتھ لائی ہوئی گاڑیوں میں ڈال کر لے گیا۔ ڈاکوو¿ں نے وارداتوں کے دوران پانچوں گھروں میں اہل خانہ کو اٹھا کر پہلے کمروں میں بند کیا اور پھر پولیس کے گشت کے فقدان کے باعث بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے گھروں کی تلاشی لی۔ علاقہ کے لوگوں نے بتایا ہے کہ ڈاکوو¿ں نے سرگودھا روڈ پر واقع ان دونوں آبادیوں میں لوٹ مار کا آپریشن 5 گھنٹے میں مکمل کیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے علاقہ کی ناکہ بندی کر کے ڈاکوو¿ں کی تلاش شروع کر دی ہے۔


 ڈاکو تھانہ صدر کے علاقہ کالوکے ، ماچھیکے میں سب سے پہلے مقامی زمیندار محمد جاوید گجر کے گھر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو بیدار کر کے ایک کمرے میں بند کر دیا ۔پھرجاوید گجر کے گھر سے ملحقہ 2 دیہاتیوں عمر یونس اور رزاق کے گھروں میں داخل ہوئے۔ چھاپہ مینارہ میں 2 بھائیوں لیاقت علی اور سخاوت علی کے گھروں کا صفایا کیا۔ ٹھیکری والا میں چوروں نے شہزاد احمد کے گھر داخل ہو کر صفایاکیا۔ جی ٹی روڈ پر ڈاکوو¿ں نے کار سوار اشفاق احمد کی فیملی سے نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے۔ رانا ٹاون کے قریب اشرف سے 50 ہزار روپے اور موبائل چھین کر لے گئے۔

ای پیپر دی نیشن