فیروزوالہ( نامہ نگار) سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمد نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے جنرل ڈیوٹی،سپیشل ڈیوٹی،ایڈجسٹمنٹ کے نام پر پوسٹنگ کے نام پر غیر قانونی احکامات منسوخ کر دیئے ۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے ہر قسم کی سپیشل اور جنرل ڈیوٹیاں بھی ختم کردیں ۔اور کہا کہ اس ضمن میں جاری ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنےوالے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کےخلاف کارروائی ہوگی ۔باخبر ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب کے بعض چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ نے ملازمین سے ذاتی کام لینے یا رشوت لے کر مختلف ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹرز،دیگر آفیسرز،چارج نرسز،کلرکس ،کمپیوٹر آپریٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف اور کلاس فور کے ملازمین کو ان کے اصل پوسٹنگ مقام سے ہٹا کر ان کی من مرضی یا اپنی من مرضی اور اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے سپیشل ڈیوٹیز،جنرل ڈیوٹیز اور ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ادھر ادھر کر رکھا تھا ۔
ڈاکٹروں، محکمہ صحت عملہ کی سپیشل ڈیوٹی کے نام پر پوسٹنگ کے احکامات منسوخ
Oct 31, 2022