خانےوال(نمائندہ خصوصی) نجی سکول خانےوال کےمپس مےں نماےاں کامےابی حاصل کرنے والے طلباءوطالبات کے اعزازمےں اےک پروقار تقرےب کا اہتمام کےا گےا جس مےں پرنسپل مس سکےنہ امجد نے بطورمہمان خصوی شرکت کی۔مس ہماعزےزسےنئرمسٹرےس طلباءوطالبات اوروالدےن کی کثےرتعداد موجودتھی۔ پرنسل مس سکینہ امجدنے کہاکہ ملک وقوم کی امےد نوجوان طلباءہےں جن کاشاندار مستقبل اعلیٰ تعلےم سے وابستہ ہے ۔طلباءکا کل کو سنوارنے کے لےے آج کو بہتربناناہے باہمت ‘باشعور‘متحرک ‘پرجوش اورپرمغزطلبہ ہی اپنی قوم کی بہتر رہنمائی کرکے اس کو منزل مقصودتک پہنچاسکتے ہےں اوردی سٹی سکول اےسے ہونہارپےداکرتا ہے ادارہ ہذا کا طالبعلم جانتا ہے شرے کی نشوونما‘معاشرے کی بقاء‘اصلاح ‘روشن مستقبل طلباءہی کے دامن سے وابستہ ہے۔انہوں نے مزےد کہاکہ اساتذہ کو نئی نسل کی تعمےر وترقی ‘معاشرے کی فلاح وبہبود ‘جذبہ انسانےت کی نشوونما اورافراد کی تربےت سازی کی وجہ سے قدرکی نگاہ سے دےکھاجاتاہے اوردی سٹی سکول کے اساتذہ طلباءوطلبات کی تعلےم وتربےت مےں اس طرح مگن رہتے ہےں جےسے اےک باغبان ہر گھڑی اپنے پےڑپودوں کی نگہداشت مےں مصروف رہتا ہے بعدازاں پرنسپل مس سکےنہ امجد نے ہےڈ مسٹرےس ہما عزیز کے ہمراہ کامےاب طلباءوطالبات اوراساتذہ مےں شےلڈز تقسےم کےں ۔