لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ ایمان علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کئی سال بھارتی ہدایتکار کی محبت میں گرفتار رہیں۔ ایمان علی نے حال ہی میں انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ 8 برس کے طویل عرصے تک بھارتی فلموں کے ہدایتکارکےساتھ قریبی تعلقات میں رہیں۔ میں زندگی میں کسی کو کوئی اہمیت نہیں دیتی، ہم ایک شخص کو اپنے ذہن آئیڈیل بناتے ہیں، وہ میرے لئے آئیڈیل تھا لیکن پھر میں نے سوچا کہ وہ صرف ایک اور عام آدمی ہے میں یہ نہیں کہتی کہ وہ اچھا انسان نہیں ہے لیکن بات نہیں بنی اس کےساتھ ساتھ بہت سارے مسئلے تھے۔اداکارہ نے بتایا کہ پاکستان میں تو کسی کو تعلق کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں تھی کیونکہ میں نے کبھی کسی کو بتایا نہیں مگر بھارت میں مجھ سے اکثر اس حوالے سے سوالات کیے تھے جس کا جواب دینا میں نے ضروری نہیں سمجھا کیونکہ وہ میرا نجی معاملہ تھا۔یاد رہے کہ ایمان علی کئی سال پہلے بالی ووڈ ہدایت کار امتیاز علی کے ساتھ سر اکثر نظرآنے پر خبروں کی سرخیوں کا حصہ بھی بنی رہی تھیں۔
ایمان علی کا ماضی میں بھارتی ہدایتکار کیساتھ تعلقات کا اعتراف
Oct 31, 2022