لاہور(سپورٹس رپورٹر) فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ انجری کے بعد واپسی ہمیشہ مشکل ہوتی ہے، جیسی مجھے انجری تھی اللہ نہ کرے کسی کو ہو، کوشش کر رہا ہوں کہ میچ والی فٹنس بھی پوری طرح حاصل کرلوں۔ جس کو انجری ہوتی ہے اس کو اندازہ ہوتا ہے کہ کتی مشکل ہوتی ہے،کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں اپنا 100 فیصد دوں۔ میری باﺅلنگ کی پیس پہلے بھی یہ ہی ہوا کرتی تھی،کوشش کررہا ہوں کہ میچ والی فٹنس بھی پوری طرح حاصل کرلوں، انجری کہ وجہ سے دور تھا تو بہت مشکل وقت گزرا، میرا ہمیشہ ہدف تھا کہ ورلڈ کپ کھیلنا ہے۔ ابتدا کے دو ماہ تو چہل قدمی کی اجازت بھی نہیں تھی، آخری دوہفتے آسٹریلیا کی ہارڈ سرفیس کو ذہن میں رکھتے ہوئے انڈور میں باﺅلنگ کی۔ ورلڈ کپ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں،کوشش کریں گے کہ اگلے میچز میں بھی اچھا پرفارم کریں۔