ٹریکٹر ٹرالیاں ترپال کے بغیر ہی سڑک پررواں دواں‘ حادثات میں اضافہ 


میاں چنوں (نامہ نگار) بورا روڈ، 126 پندرہ ایل، 124 پندرہ ایل ا ور جنڈیالی روڈ پر مٹی کی ٹرالی والوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا، ٹرالیوں میں مٹی کے بڑے بڑے ٹکڑے حادثات کا باعث بنتے ہیں،سڑک پر مٹی کے ڈھیر اور گردوغبار سے اہل علاقہ سانس کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، ٹریکٹر ٹرالیوں کے مالک بااثر ہونے کی وجہ سے ٹریفک پولیس کوئی کاروائی نہیں کرتی،ماضی میں مٹی کی تیز رفتار ٹرالیوں کی زد میں آکر متعدد افراد اپنی جان سے گئے،اہلیان علاقہ عبدالحمید،محمد سفیان،فیصل یوسف،حفظ فہیم و دیگر کا کہنا ہے کہ حکام مٹی کی ٹرالیوں کو ترپال سے ڈھانپنے کے احکامات جاری کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن