لاہور (سپورٹس رپورٹر)آئر لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے لاہور پہنچ گئی ہے،آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی، تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔لاو¿را ڈیلانی آئر لینڈ کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈز کی کپتانی کریں گی ،آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم پیر سے ٹریننگ کا آغاز کرےگی۔سیریز کے تمام میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 4 سے 16 نومبر تک کھیلی جائے گی۔پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز 4، 6 اور 9 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ سیریز کے ٹی ٹونٹی میچز 12، 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ آئر لینڈ کی کسی بھی کرکٹ ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، سیریز کے تمام میچز کیلئے تماشائیوں کا داخلہ مفت رکھا گیا ۔
کپتان بابر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بابر کا پرفارم نہ کرپانا اس کو اچھے بیٹرز کی فہرست سے باہر نہیں نکالتا، ویرات کوہلی بھی کافی عرصہ سکور نہیں کرسکے تھے لیکن کوہلی نے اس ورلڈ کپ میں اپنی کلاس دکھائی،امید ہے بابر جلد کم بیک کریں گے۔ میں پی ایس ایل کیلئے ایک بار پھر پاکستان آرہاہوں۔ پاکستانی فینز سے کہوں گا کہ پی ایس ایل کیلئے میدانوں کا رخ کریں۔