بنگلہ دیش کے 7وکٹوں پر 150رنز ‘نجم الحسین شنتو کے 71رنز ‘زمبابوین ٹیم 147رنز بناسکی ‘مین آف دی میچ تسکین احمد نے 3کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا

Oct 31, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو 3 رنز سے شکست دےدی۔برسبین میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اوپنر نجم الحسین شانتو 55 گیندوں پر 71 بناکر ٹاپ سکورر رہے۔ سومیا سرکار صفر، لٹن داس 14، کپتان شکیب الحسن 23، عفیف حسین 29، مصدق حسین 7 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ رچرڈ شپ اور مزاربانی نے 2،2 جبکہ سکندر رضا اور شان ولیمز ایک ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔بنگلہ دیش نے 7 وکٹوں پر 150 رنز بنائے اور زمبابوے کو جیت کےلیے 151 رنز کا ہدف دیا۔جواب میں زمبابوے کی ٹیم 147 رنز بناسکی۔ سین ولیمز 64 رنز بنا کر رن آو¿ٹ ہوئے ،ریان برل 27 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔تسکین احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، مصدق حسین اور مستفیض الرحمٰن نے 22 بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔ تسکین احمد کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔میچ میںاس وقت سنسنی پیدا ہوئی جب زمبابوے کو جیت کیلئے آخری گیند پر پانچ رنز درکار تھے ۔ مزا ربانی سٹیمپ آﺅٹ ہوگئے اور کھلاڑی ایک دوسرے سے ملنے کے بعد باﺅنڈری لائن پر پہنچ گئے تو تھرڈ امپائر نے نو بال کی کال دیدی ۔ موزا ربانی فری ہٹ پر بھی کچھ نہ کرسکے اور بیٹ ہوگئے ۔ جنوبی افریقہ نے بھارت کو 5وکٹوں سے شکست دیدی ۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 9وکٹوںپر 133رنز بنائے ۔ صرف تین کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے ۔ سوریا کما ریادیو 68رنز بناکر نمایاں رہے ۔ روہت شرماپانچ ‘ویرات کوہلی بارہ ‘ہاردک پانڈیا دو رنز بناسکے ۔ لونگی نگیڈ ی نے چار ‘وائن پارنیل نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ جنوبی افریقہ نے ہدف 19.4اوورز میں پانچ وکٹوںپرپورا کرلیا ۔ ایڈن مارکرم 52رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ۔ ڈیوڈ ملر 59رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ ارشدیپ سنگھ نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ لونگی نگیڈی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ۔ 

مزیدخبریں