ملتان (سپورٹس ڈیسک) ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے 18 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی جسکے بعد پاکستان کا اگلے مرحلے تک پہنچنے کا امکان ختم ہوگیا۔پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو ابتدا میں غلط ثابت ہوا کیونکہ 9 اوورز میں بھارتی ٹیم کے 51 رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔کے ایل راہول ایک بار پھر ناکام رہے انہوں نے 9 رنز بنائے، کپتان روہت شرما 15، ویرات کوہلی 12، ہاردک پانڈیا 2 جبکہ دیپک ہودا صفر پر آؤٹ ہوئے۔سوریا کمار کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے مقررہ بیس اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف دیا۔بھارت کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے جبکہ سوریا کمار 68، روہت شرما 15 اور ویرات کوہلی 12 رنز بنا سکے۔جنوبی افریقہ بالرز میں لنگی نگیڈی نے جارحانہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ ملر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہم کنار کروایا۔ یوں جنوبی افریقہ کو دو گیندوں پہلے پانچ وکٹوں سے فتح نصیب ہوئی۔جنوبی افریقہ کی جیت کیساتھ ہی پاکستان کا ٹی 20ورلڈکپ میں اگلے مرحلے میں سفر ختم ہوگیا۔