وزےراعلیٰ سپورٹس پروگرام کے تحت مختلف کھیلوں کے مقابلے

Oct 31, 2022


خانےوال(نمائندہ خصوصی)وزےراعلیٰ سپورٹس پروگرام کے تحت خانےوال پبلک سکول اےنڈ ےونےورسٹی کالج اوردانش پبلک سکول وہاڑی کے زےراہتمام طلباءوطالبات کے مابےن فٹ بال ‘باسکٹ بال ‘بےڈ منٹن اورنےٹ والی بال کے مقابلہ جات منعقدہ ہوئے ۔ تقرےب کے مہمان خصوصی پروفےسرحافظ راشد سعےد رانا تھے جبکہ وائس پرنسپل عمران شعےب ‘رجسٹراربی اےس پروگرام شازےہ احمد کھگہ‘ونگ اےگزےکٹوز مسزمسرت طارق گےلانی ‘محمد سلطانی باٹی اوراﺅ خالد حنےف اورسپروائززمحمداقبال بھی ہمراہ تھے ۔ مہان خصوصی حافظ راشد سعےد رانا نے کہاکہ خانےوال پبلک سکول اےنڈ ےونےورسٹی کالج مےں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں خصوصاً سپورٹس کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے کھیل تفریح کا ایک ایسا طریقہ ہے جس سے نظم و ضبط برقرار رکھنے کا درس ملتا ہے کھیلوں کے زریعے بچوں کے اندر محبت اور اتحاد کے جذبات پیدا کیے جاسکتے ہیںاور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں