اسلام آباد(سروے محمد صلاح الدین خان ) ہوشرباءمہنگائی سردیوں کی آمد لنڈے کے کپڑے بھی غریب کی پہنچ سے دور ہو گئے، لنڈا بازاروں کے سرو ے میںنوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی کے باعث موجودہ صورتحال میں پوش افراد بھی لنڈے سے مستفید ہونے لگے، سردی آتے ہی شہریوں نے لنڈے بازار کا رخ کرلیا ، مہنگائی کے جن نے عوام کا یہاں بھی پیچھا نہیں چھوڑا ،سٹال ہولڈرز کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس لگانے کے بعد درآمد کپڑوں اور جو توں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں حکومت بجٹ پالیسوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں جوتوں کی قیمتیں تین ہزار سے پانچ ہزار جبکہ گرم کوٹ اور جیکٹ کی قیمت پندرہ سو تین ہزار اور دو ہزار تک پہنچ گئی ہے ، لوگوں کا کہنا ہے بڑھتی مہنگائی نے ان کی کمر توڑ دی ہے ، متوسط طبقہ جس کے پانچ بچے ہوں ان کیلئے گرم کپڑے خریدنا دشوار ہو چکا ہے ، دکاندار منہ مانگے ریٹ وصول کررہے ہیں۔