محکمہ ماہی پروری کی  40 کنال  اراضی قبضہ مافیا سے  واگزار


پشاور(بیورورپورٹ) پشاور میں قبضہ مافیا سے محکمہ ماہی پروری خیبر پختونخوا کی اراضی واگزار کرا لی گئی کچھ عرصہ قبل محکمہ ماہی پروری خیبر پختونخوا کی تقریباً 40 کنال زمین واقع کارپ ہیچری اینڈ ٹریننگ سنٹر شیر آباد پشاور پر قبضہ مافیا نے غیر قانونی طور پر قبضہ جمایا ہوا تھا اور حیران کن طور پر پانچ، سات اور دس مرلہ کی پلاٹنگ کی ہوئی تھی۔
 اس سلسلے میں ڈائریکٹر فشریز امیر حمزہ نے ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کیساتھ ملاقات کے دوران یہ مسئلہ اٹھایا گیا ڈی سی پشاور نے اے سی شالم لطف الرحمن کو احکامات جاری کئے تاکہ محکمہ ماہی پروری کے نام سرکاری زمین کی نشاندہی و حد براری کے عمل کیلئے راہ کو ہموار کیا جا سکے اور سرکاری اراضی کو تحفظ دے کر ہمیشہ کیلئے یہ مسئلہ حل کیا جا سکے ڈی سی پشاور کی ہدایت پر ڈائریکٹر فشریز ڈیپارٹمنٹ امیر حمزہ کے زیر نگرانی محکمہ لینڈ ریونیو کے ساتھ مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ڈائریکٹر جنرل فشریز خیبر پختونخوا کی طرف سے محمد الیاس خٹک ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر اور عزیز الرحمن سپرنٹنڈنٹ کو منتخب کیا گیا، کمیٹی نیافہام و تفہیم اور سفارشات کے بعد 27 اکتوبر 2022 کو سرکاری اراضی کی نشاندہی کا فیصلہ کیا متعلقہ اے سی شالم کی ساتھ ڈائریکٹر فشریز (کارپ ہیچری اینڈ ٹریننگ سینٹر) اور دیگر افسران نے غیر قانونی طور پر قبضے میں لی گئی اراضی پر نشان لگاکر قیمتی سرکاری زمین کامیابی سے واگزار کرائی متعلقہ کمیٹی نے رپورٹ مرتب کر کے حکام بالا کو بھیج دی اورتمام معاملات خوش اسلوبی کیساتھ پر امن ماحول میں پایہ تکمیل کو پہنچے۔
 اراضی واگزار

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...