بزنس مین کو بھتہ کی دھمکی آمیز کال موصول، تاجر تھانے پہنچ گیا

Oct 31, 2022


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ شالیمار کے علاقے میں بزنس مین کو بھتہ کی دھمکی آمیز کال موصول ہونے پر تاجر تھانے پہنچ گیا پولیس کو سلیم خالد سکنہ سٹریٹ نمبر 60 سیکٹر ایف الیون فور نے درخواست دی کہ بتایا کہ مدعی راولپنڈی موچی بازار میں پینٹ کی دکان چلاتا ہے آج شام چھ بج کر 17 منٹ پر اس کو ایک شخص نے مجھے کال کی اور میرے اور فیملی کا پوچھا کال کاٹ دی تو تھوڑی دیر بعد دوبارہ کال کی اور کہا مجھے تم ایک بھاری رقم دو اور میری اس کال کے بارے میں اور بات چیت کے بارے میں کسی سے ذکر نہ کرنا ورنہ تمہیں نقصان اٹھانا پڑے گا مدعی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں۔

مزیدخبریں