احال ہی میں بننے والے نالوں، پبلک پارکس، گراونڈز کی مرمت، خواتین بازار،سڑکات کی مرمت سمیت دیگرا ہم منصوبہ جات کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا


سلام آباد (وقارعباسی /وقائع نگار) چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) عثمان یونس نے مبینہ طورپر اربوں روپے کا ترقیاتی کام کوٹیشنز پر کروانے والے چار ڈائریکٹرز کے خلاف انکوائری شروع کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں، ڈائریکٹرجنرل انوائرمنٹ، ڈائریکٹر روڈ مینٹیننس، ڈائریکٹر ایم پی او اور ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ کلچر کے خلاف انکوائری شروع کی گئی ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد میں حال ہی میں بننے والے نالوں، پبلک پارکس، گراونڈز کی مرمت، خواتین بازار،سڑکات کی مرمت سمیت دیگرا ہم منصوبہ جات کا ریکارڈ قبضے میں لے کر اس کی جامع انکوائری کے احکامات صادر فرمادئیے ہیں۔ نوائے وقت کو دستیاب دستاویز کے مطابق چیف کمشنر و چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن (ر) عثمان یونس نے قومی اسمبلی کی مجالس قائمہ میں سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے مختلف شعبہ جات میں حال ہی میں ہونے والے ترقیاتی کام کوٹیشنزپرکروانے کے سوالات پر دونوں اداروں کی چار شعبوں کے ڈائریکٹر ز کے خلاف انکوائری شروع کروادی ہے ابتدائی طورپر ڈائریکٹر ایم پی او اور ڈائریکٹر روڈ مینٹیننس کے خلاف اربوں روپے مالیت کے سڑکوں کی بلیک ٹاپ، اور اسلام آباد میں برساتی نالوں میں ناقص سٹون ورک کے تعمیراتی کاموں کو اوپن ٹینڈر ز کی بجائے کوٹیشن پر کروانے کے سنگین الزامات ہیں علاوہ ازیں ڈائریکٹرجنرل عرفان نیازی کے خلاف وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ایک سو سے زیادہ پارکوں کی تعمیر، پارکس کی تزئین آرائش، شجرکاری کے لیے کرڑوں روپے کے پودوں کی خریداری اور بیوٹیفکیشن کی مد میں اربوں روپے کے کام بغیر مقابلے کے کروانا شامل ہے عرفان نیازی پر پہلے ہی ایف آئی اے میں کروڑوں روپے کی کارپارکنگ کے ٹھیکہ جات میں مبینہ طورپر خرد برد کی بھی انکوائریاں زیر سماعت ہیں جن کی پاداش میں ان کی ایک مرتبہ عہدے سے تنزلی بھی کی جاچکی ہے علاوہ ازیں شعبہ سپورٹس اینڈ کلچر کی جانب سے بنائے جانے والے گراونڈز ان کی تزئین و آرائش اور سیکٹر جی الیون میں بنائے گئے خواتین کے خصوصی بازار کا کروڑوں روپے کا کوٹیشن ورک شامل ہے ۔

ای پیپر دی نیشن