بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں سے کمبوڈیا۔چین تعاون وسیع کرنے  میں مدد ملی، کمبوڈین حکام ، ماہرین


نوم پنہ ((شِنہوا) کمبوڈیا کے حکام اور ما ہرین نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو منصوبوں نے کمبوڈیا۔چین عملی تعاون کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کمبوڈیا کے وزیر کا کم ہورن نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ ا نیشی ایٹو کمبوڈیا کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی ترغیب میں مدد دینے والے اہم فریم ورکس میں سے ایک ہے۔ انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں شِںہوا کو بتایا کہ ہمارا ملک جنگ اور تنازعات سے بہت زیادہ متاثر ہوا اور یہاں بنیادی ڈھانچہ بھی نہیں تھا۔ اس لئے ہمیں سڑکوں، پلوں اور بندرگاہوں کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ ا نیشی ایٹو کمبوڈیا میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اہم ترجیح رہا ہے۔ کم ہورن نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ ا نیشی ایٹو نے نہ صرف کمبوڈیا بلکہ اس کے تمام شریک ممالک کو زبردست فائدے مہیا کئے ہیں۔ کم ہورن جنوری 2023 سے آسیان کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالیں گے۔
 ماہرین

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...