میرپورخاص میں کنکریٹ کے کام پر اظہار تشکر


میرپورخاص (بیورو رپورٹ) یو۔سی 4 واڈ نمبر2 سٹلائٹ ٹا¶ن میرپورخاص میں ممبر قومی اسمبلی سید علی نواز شاہ کی جانب سے گلیوں اور محلوں میں سی۔سی (کنکریٹ) کرانے کے کام کا آغاز یو۔سی 4 کے چیئرمین فاروق ملک وائس چیئرمین جاوید احمد خان پاپا جنرل کونسلر سید لیاقت علی شاہ اور جنرل کونسلر کاشف اقبال کے ذریعے کردیا گیا۔اہل محلہ کی جانب سے ممبر قومی اسمبلی جناب سید علی نواز شاہ کے احسن اقدام کی تعریف کی گئی۔ اس موقع پر یو۔سی 4 کے چیئرمین فاروق ملک اور وائس چیئرمین جاوید احمد خان پاپا کا کہنا تھا کہ ممبر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنھوں نے سی۔سی (کنکریٹ) کے کام کے سلسلے میں ہر طرح کا تعاون فراہم کیا۔یو۔سی 4 واڈ نمبر 2کے جنرل کونسلر اور معروف سوشل ورکر سید لیاقت علی شاہ کا کہنا تھا کہ ممبر قومی اسمبلی سید علی نواز شاہ کے بیحد مشکور ہیں کہ جنھوں نے ہر وقت ہر مسلے میں ہر ممکن مدد اور حوصلہءافزائی کی۔ اس موقع پر یو۔ سی 4 کے چیئرمین فاروق ملک وائس چیئرمین جاوید احمد خان پاپا جنرل کونسلر لیاقت علی شاہ جنرل کونسلر کاشف اقبال اور انکی ٹیم محمد حیات قریشی محمدعلی بھرگڑی فرخ میﺅ راجپوت فیصل میﺅ راجپوت اور ناصر ملک شامل ہیں ان سب نے اس بات کا عزم کیا کہ انشائاللہ یو۔سی 4 کو ماڈل ایک خوبصورت یو۔سی بنا کر دم لینگے۔

ای پیپر دی نیشن