میونسپل کمیٹی خیرپور کے ریٹائرڈ ملازمین  دربدرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبور 

Oct 31, 2022


خیرپور(بیورورپورٹ) میونسپل کمیٹی خیرہور کے ریٹائرڈ ملازمین دربدرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ریٹائرڈ ملازمین کو محکمہ بلدیات میونسپل کمیٹی کی جانب سے جو چیک دیئے گئے تھے وہ مقامی بنک نے میموں لگا کر واپس کردیئے کہ اکاونٹس میں بیلنس نہیں ہے ریٹائرڈ ملازمین نے عنایت اللہ شیخ مختیار میمن محمد اطہر صدیقی نور محمد سمنگ نے ایڈ منسٹریٹر سعید اکبر مہر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اکاونٹس آفیسرتعاون نہیں کر رہا ہے نہ ہی فون اٹینڈ کر رہا ہے بعد میں ان ریٹائرڈ ملازمین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مہینے کی امدنی 25سے 30 لاکھ روپے ہے اس کے علاوہ اور بھی آمدنی کے ذرائع ہیں ٹھیکہ کے پیسے اتے ہیں اور ozt شئیر چار کروڑ 44 لاکھ ہے اس کے باجود میونسپل کمیٹی خیرپور کے ریٹارڈ ملازمین در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ان لوگوں نے ایف ائی اے کے افسران سے درخواست کی ہے کہ معاملے کی تحقیقات کرائی جائے ووچر چیک کئے جائیں کہ اتنی امدنی کے باوجود ریٹائرڈ ملازمین کیوں دربدر پھر رہے ہیں انھوں نے بتایا کہ 120 ریٹائرڈ ملازمین کے 9 کروڑ روپے کے میونسپل کمیٹی خیرپور پر بقایا جات ہیں ریٹارئرڈ ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر ان کے پیسے نہ ملے تو وہ شہر میں کفن پوش جلوس نکالا کریں گے اور جیلانی ہاوس کے سامنے دھرنا لگائیں گے نقص امن کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی۔

مزیدخبریں