سانگھڑ میں سماجی برائیوں کیخلاف متاثرہ فیملی کا احتجاج


سانگھڑ(نامہ نگار)سانگھڑ ضلع ڈاکوو¿ں کی آماج گاہ بن گیا ‘چور ڈاکو دن دیہاڑے لوگوں کے گھروں میں گھس رہے ہیں منشیات چوک چوراہوں،گھروں میں فروخت ہورہی ہے عوام سماجی برائیوں کے خلاف احتجاج پر مجبور ہے۔ دس سالہ بچی نایاب ڈاہری نے ننگے پاو¿ں ہونے والی چوری کے خلاف شاہپور چاکر سے سانگھڑ تک پیدل احتجاج کیا تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی سماجی برائیوں کے خلاف سول سوسائٹی اور شاہپور چاکر کی متاثرہ فیملی جس میں نھنے منھے بچے خواتین اور نو جوانوں نے شاہپور چاکر سے سانگھڑ تک ننگے پاو¿ں پیدل احتجاج کیا ۔اس موقع پر دس سالہ بچی نایاب لغاری نے کہا ہے کہ ہمارے گھر دو ماہ قبل ڈاکوو¿ں نے ڈاکہ ڈال کرلوٹ مار کر کے گھر کا صفایا کردیا مگر آج تک پولیس ڈاکوو¿ں کو گرفتار نہیں کرسکی بلکہ شاہپور چاکر پولیس ڈاکوو¿ں کی پشت پناہی کر رہی ہے متاثرہ شخص سرور ڈاہری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایس پی پیپلزپارٹی کے رہنما کے چہتے ہیں گزشتہ تین سال ضلع سانگھڑ میں تعینات ہیں اس سے قبل بھی تین سال سانگھڑ میں بطور ایس ایس پی رہ چکے ہیں اس موقع پر جبار جونیجو،میر حسن مری قاسم عادل اللہ ڈنو خاصخیلی،مختیار علی لغاری جعفر سندھی و دیگر نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں تھانوں کی بولیاں لگ رہی ہیں عوام کی محافظ پولیس عوام دشمنی کا کردار ادا کررہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن