حیدرآباد، خانہ پمپنگ اسٹیشن کے  مکینوں کا پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج

 
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) حیدرآباد کے علاقے بیل خانہ پمپنگ اسٹیشن کے مکینوں نے 4 ماہ سے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف حاجی اللہ بخش ، امجد بھٹی اور دیگر کی قیادت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 4 ماہ سے ان کے علاقے میں بیل خانہ پمپنگ اسٹیشن سے پانی نہیں آرہا جس سے وہ بہت پریشان ہیں۔ جبکہ اپنے علاقے کے منتخب چیئرمین عدیل سمیت واسا انتظامیہ سے متعدد بار شکایت کی ہے لیکن ابھی تک مسئلہ حل نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے اس معاملے کا نوٹس لینے اور بند پمپنگ اسٹیشن کو بحال کرنے اور مکینوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن