قیام سے بقائے پاکستان کا سفر پاک فوج کی قربانیاں :ڈاکٹر عمران ، ارشاد گیلانی


ملتان( نیوز رپورٹر)پاکستان سنی تحریک جامعہ غوثیہ نور صادق کے زیر اہتمام پہلا سالانہ جلسہ دستار فضیلت وجشن میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و پاک فوج زندہ باد کانفرنس چاہ کھجی والا سورج میانی میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ارشاد گیلانی نے کی مہمان خصوصی ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر،ملک عامر علی وینس شریک تھے۔مہمانان گرامی قاری ذوالفقار رضوی،قاری مرسلین،سعید لطفی،افضل سعیدی، حافظ معین خالد، رضا بخاری، سجاد بخاری، فیاض بخاری، دلشاد بخاری، ارشد بخاری، قیوم شاہ، توقیر شاہ،امیر بخش جوئیہ ودیگر شریک تھے،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران مصطفی، ارشاد گیلانی نے کہا کہ تحریک پاکستان سے قیام پاکستان اور بقائے پاکستان تک کا سفر پاک فوج کی قربانیاں ہیں۔حفیظ اللہ مصطفائی، اعجاز شاہ بخاری نے کہا 
کہ حضورکی آمد سے ظلم و جہالت کے اندھیروں کا خاتمہ ہوگیاجلسہ کے آخر میں 12 حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن