قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ کے باشعور عوام کسی خونی مارچ اور احتجاج کا کسی صورت حصہ نہیں بنیں گے،ایسے حالات ملکی تعمیروترقی کی راہ میں رکاوٹ کا باعث ہیں۔اسلئے ملکی ترقی کے لیے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور عوام کے حقیقی لیڈر قائد مسلم لیگ (ن)میاں محمد نواز شریف کا بھر پور ساتھ دیا جائے۔ملک کے باشعور عوام ڈھونگ مارچ کرنے والوں کے عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔جب بھی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے تو کچھ شر پسند عناصر اس کی راہ میں رکاوٹ بن جاتے ہیں،لیکن اب ایسا کسی صورت نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار قائد ناہرا گروپ و مرکزی رہنماء مسلم لیگ (ن)حاجی مدثر قیوم ناہرا (سابق ایم این اے )اور چوہدری اظہر قیوم ناہرا(ممبر قومی اسمبلی)نے نمائندہ خصوصی نوائے وقت’’حسیب پندھیر’’ سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا فتنہ اتنا سب کچھ ہو جانے کے باوجود بھی ملک کو تباہ کرنے پرتلاہے ہیں۔ساڑھے تین سال سالوں میں اس نے پاکستان اور پاکستانی عوام کو کیا دیا ہے۔عمران نیازی کہتے ہیں کہ میں آزادی کی جنگ لڑ رہا ہوں یہ کون سی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔جبکہ ہمارا ملک اللہ کے حکم سے 75سال پہلے ہی قائد اعظم محمد علی جناح نے آزاد کر رکھا ہے۔دوسروں پر الزامات لگانے والے آج خود پھنس گئے ۔فتنہ عمران نیازی کی کال پر پاکستان کے باشعور عوام توجہ نہیں دے گی۔،پی ٹی آئی اور فتنہ عمران نیازی کی سیاست سیاسی الزامات،گالم گلوچ پر مبنی ہے۔جس کلچر کا انہوں نے رواج دیا،اس کا خمیازہ خود ان کو بھگتنا پڑے گا ۔