کراچی (این این آئی) ترکیہ کے 99 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں مشیر برائے بیرونی سرمایہ کاری سید فیروز شاہ ،ترک قونصل جنرل جمال سانگواور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر معزز مہمانوں نے خصوصی شرکت کی ۔ مشیر برائے بیرونی سرمایہ کاری سید فیروز شاہ نے کراچی میں تعینات ترک قونصل جنرل جمال سانگو سمیت ترک قونصلیٹ کراچی کے اسٹاف کو ترکیہ کے 99 ویں یوم جمہوریہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ترک قوم کی اچھی صحت، امن و آشتی اور خوشحالی کی تمنا کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین بھائی چارے ، لازوال اور بے مثال دوستی کا رشتہ ہے جو ازل سے ابد تک قائم و دائم رہے گا۔ترک قونصل جنرل جمال سانگو کا کہنا تھا کہ ہمیں 99ویں سالگرہ سے ہمکنار ہونے پر فخر ہے ہم اپنے آباؤ اجداد کے ورثے کا تحفظ کر رہے ہیں،ترکیہ نے اپنے قیام کے دن سے ابتک اپنے ہمسایوں اور ٹرانس اٹلانٹک معاشروں میں امن، استحکام اور سلامتی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ترک قونصل جنرل جمال سانگو کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے ترکیہ کوایک ایسا ملک بنایا ہے۔
جس کی جمہوریت کو مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، جس کی معیشت متاثر کن ہے، جس کی سفارت کاری غیر جانبداری پر استوار ہے اور جو اپنے بھائی چارے کا بھر پور طریقے سے تحفظ کرتا ہے۔
سید فیروز شاہ